ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

وٹامن ڈی کی کمی سے مزید بیماریاں اور منفی کیفیات کا انکشاف

datetime 15  مارچ‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)وٹامن ڈی کی کمی سے مزید بیماریاں اور منفی کیفیات کا انکشاف ہوا ہے۔ اب ماہرین کہہ رہے ہیں کہ ڈپریشن کے علاوہ بدن میں درد، غنودگی، چکراور عضلات کی کمزوری وٹامن ڈی سے وابستہ ہوسکتی ہے۔برطانیہ کی نیشنل ہیتھ سروس کے مطابق بالخصوص خواتین کے لیے

ضروری ہے کہ وہ نصف گھنٹے کی دھوپ میں وقت گزاریں تاکہ سورج کی روشنی جلد پر پڑے اور وٹامن ڈی سازی کا عمل شروع ہوسکے۔ اگر یہ ممکن نہیں تو پھر سپلیمنٹ کی صورت میںامراض کی 10 مائیکروگرام مقدار کو ضرور عادت بنائیں۔آگر کوئی سمجھتا ہے کہ وٹامن ڈی نظر انداز کرکے صرف کیلشیئم سے ہی ہڈیاں تندرست رہتی ہے تو یہ بات درست نہیں کیونکہ یہ کیلشیئم بھی وٹامن ڈی کی موجودگی میں جزوبدن بنتی ہے۔ اس سے معدنیات بدن کی ہڈیوں میں جمع ہوتی ہے اور یوں درد، اینٹھن اور ہڈیوں کی کمزوری کو روکا جاسکتا ہے۔کلیولینڈ کلینک کے مطابق چکر آنا ، گھبراہٹ، پٹھوں کی کمزوری اور بدن میں بڑھتا ہوا درد بھی وٹامن ڈی کی وجہ ہوسکتا ہے۔ اسی کی کمی پیروں میں درد کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔تاہم اس سے گھبرا کر خود امریکہ اور یورپ میں لوگوں نے جب جب وٹامن ڈی کی زائد مقدار استعمال کی تو وہ قے، گردوں کے امراض اور دیگر کیفیات میں گھرگئے جسے وٹامن ڈی کی سمیت یا ٹاکسی سٹی کہا جاتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ وٹامن ڈی کو توازن کے ساتھ استعمال کیا جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…