ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پرچے لیک ہونے سے روکنے کیلئے نئی حکمت تیار کرلی

datetime 15  مارچ‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی) صوبائی حکومت کی ہدایت پرپنجاب پبلک سروس کمیشن نے پرچے لیک ہونے سے روکنے کیلئے نئی حکمت تیار کرلی،افسروں اور اہلکاروں کے لئے سخت ایس او پیز تیار، سسٹم میں موجود سوالات کا پرانا ڈیٹا ختم کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات کی

روشنی میں پنجاب پبلک سروس کمیشن میں پیپر لیک ہونے کے مسلسل واقعات کو روکنے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کی گئی ہے ۔ پی آئی ٹی بی بورڈ کی مدد سے پی پی ایس سی کے امتحانات کے حوالے سے نیا ڈیٹا سسٹم میں شامل کرتے ہوئے پی پی ایس سی کے سسٹم میں موجود سوالات کا پرانا تمام ڈیٹا ختم کردیا گیا ۔ اسی طرح پنجاب پبلک سروس کمیشن میں افسران و ملازمین کے لیے سخت ایس و پیز بھی بنا دئیے گئے ۔افسران و ملازمین کو اسٹوریج ڈیوائسسز پاس رکھنے پر پابندی ہوگی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن میں اولڈ ڈیٹا سسٹم کو مکمل طور پر فریز کردیا گیاہے جبکہ چیئرمین پی پی ایس سی کی ہدایات پر افسران و ملازمین کی ڈیوٹی روسٹر میں بھی نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔پی آئی ٹی بی سے پیپروں کی تیاری کے حوالے سے بنائے گئے سسٹم کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جارہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…