ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

بلوچستان عوامی پارٹی کا خیبرپختونخوا حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان

datetime 15  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن )بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے خیبرپختونخوا حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کردیا۔بی اے پی کے صوبائی پارلیمانی لیڈربلاول آفریدی کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں ،

عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔ نجی ٹی وی جیو کے مطابق انہوں نے کہا کہ جلد قومی اسمبلی، سینیٹ اور بلوچستان میں بھی حکومت کے ساتھ اتحاد ختم کریں گے اور اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے بلوچستان عوامی پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے خالد حسین مگسی کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزراء طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، ارکان قومی اسمبلی سالک حسین اور حسین الٰہی بھی شریک تھے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد میں محمد اسرار ترین، احسان اللہ ریکی، زبیدہ جلال اور روبینہ عرفان شامل تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، حکومتی اتحاد اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ بی اے پی کے رہنما خالد حسین مگسی نے چودھری شجاعت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں آپ کا حکومت اور اپوزیشن دونوں کو جلسوں کی فوراً منسوخی کا مشورہ بہت صائب ہے، ملک میں اس وقت لڑائی کی صورتحال ہے جو خانہ جنگی کی طرف بھی جا سکتی ہے، ایسے حالات میں دونوں فریقین کو ٹھنڈا رہنے سے زیادہ اچھا مشورہ اور کوئی نہیں ہو سکتا#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…