ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو جلسے سے روک دیا

datetime 15  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو (بدھ کو ) سوات میں جلسہ عام کو منسوخ کرنے کے حوالے سے نوٹس جاری کردیا ہے ،انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی بھی حکومتی عہدیدار بشمول صدر پاکستان یا

وزیر اعظم انتخابات کے موقع پر کسی بھی حلقے کا دورہ نہیں کرسکتے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے آج سوات کے دورہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوات سلیم اللہ نے مجوزہ دورہ سوات کو روکنے کے لئے نوٹس جاری کردیا ہے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے دورے کی منسوخی کا نوٹس وزیراعظم پاکستان کو ان کے سیکرٹری کے ذریعے نوٹس بھجوا کر آگاہ کردیا گیا نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے پر قانونی کار رواء کی جائیگی۔ نوٹس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نظرثانی شدہ ضابطہ اخلاق کی رو سے کوء بھی عوامی عہدہ رکھنے والا شخص انتخابات والے اضلاع کا دورہ نہیں کرسکتے ہیں الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لوئر دیر چترال محمد ارسلان اشرف نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اور ممبر صوبائ￿ اسمبلی خیبرپختونخوا وزیر زادہ کی لوئر چترال میں انتخابی مہم میں حصہ لینے پر نوٹس جاری کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ معاون خصوصی بذات خود یا ان کہ طرف سے وکیل کے ذریعہ 18 مارچ کو وضاحت کیلئے حاضر ہوں۔۔۔۔اعجاز خان

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…