ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

23 مارچ پریڈ اور او آئی سی اجلاس ، آرمی چیف نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 15  مارچ‬‮  2022 |

راولپنڈی(این این آئی)عسکری قیادت نے بھارت کی طرف سے میزائل فائرنگ کے حالیہ واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ عالمی فورمز سے اس کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے جبکہ آرمی چیف نے او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس اور یوم پاکستان پریڈ کے پر امن انعقاد کیلئے

جامع سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ منگل کو آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقدہ ہوئی جس کی صدارت چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔ اجلاس کے شرکاء کو اہم عالمی و علاقائی پیشرفتوں، ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورتحال اور مغربی سرحد پر انتظام سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی۔ کانفرنس کے شرکاء نے میزائل فائرنگ کے حالیہ واقعے پر تشویش کا اظہار کیا جسے بھارت نے حادثاتی قرار دیا ہے اس کے نتیجہ میں بڑی تباہی ہو سکتی تھی۔ اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ بھارت کی طرف سے غلطی کے اعتراف کے باوجود متعلقہ بین الاقوامی فورمزکو اس واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے، اس طرح کے خطرناک واقعات خطے کے امن اور سٹریٹجک استحکام کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف نے انسداد دہشتگردی کے جاری کامیاب آپریشنز کو سراہا۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے ملک کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے او آئی سی کونسل کے وزرائے خارجہ کے اجلاس اور یوم پاکستان پریڈ کے پر امن انعقاد کیلئے جامع سیکیورٹی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور مشن پر مبنی تربیت پر زور دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…