ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

امریکا نے بھارتی میزائل گرنے کے واقعہ پر جواب دینے سے انکار کردیا

datetime 15  مارچ‬‮  2022 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کے واقعے پر تبصرے سے انکار کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ بھارتی وزارت دفاع نے واقعے کو حادثہ قرار دیا ہے، معاملے پر اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے پاس کوئی اشارہ نہیں ہے، جیسا کہ آپ نے بھارتی حکام سے بھی سنا کہ یہ واقعہ ایک حادثے کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں یورینیم چوری اور گرفتاریوں کا علم نہیں ہے۔خیال رہے کہ 9مارچ کو ایک انہونا اور خطرناک واقعہ ہوا تھا، بھارت سے ایک سپرسانک میزائل 250 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے پاکستان میں گرا تھا، بھارتی میزائل 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں گرا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…