ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

سری نگر، مسلمانوں کو ان کے گھروں اور قصبوں سے بے دخل کرنے کا سلسلہ جاری

datetime 15  مارچ‬‮  2022 |

سرینگر (این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںمودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کو ان کے گھروں اور قصبوں سے بے دخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور سرینگر کے علاقے صفا کدل میں کم از کم مزید 50 خاندانوں کو

سات دنوں کے اندر اپنے گھر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ خاندان گزشتہ 70سال سے شہر کے علاقے صفا کدل میں واقع یارکنڈی سرائے کی عمارت میں مقیم ہیں۔ اب مودی حکومت نے انہیں متبادل پناہ گاہ فراہم کیے بغیر نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سات دنوں کے اندر عمارت خالی کردیں ورنہ سخت کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔ یہ حکم ایگزیکٹیو مجسٹریٹ تحصیلدار جنوبی سرینگر نے جاری کیا ہے۔ سرائے میں مقیم ایک بزرگ شخص عبدالرشید نے بتایا کہ ان کا خاندان تقریباً 66 سال سے یہاں مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں عمارت خالی کرنے پر مجبور کیا گیا تو یہاں رہنے والے 50 خاندان بے گھر ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہااگر حکومت کو کسی اور مقصد کے لیے اس عمارت کی ضرورت ہے تو حکام کوان خاندانوں کے لیے کچھ متبادل انتظام کرنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…