ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

شادی سے انکار پر مصری فٹبال ٹیم کے گول کیپر نے خود کشی کرلی

datetime 15  مارچ‬‮  2022 |

قاہرہ(این این آئی)شادی سے انکار پر مصری فٹبال ٹیم کے گول کیپر نے خود کشی کرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پراسیکیوشن نے کہا کہ الاہلی کیگول کیپر نے اپنے گھر کی بالکونی سے کود کر خودکشی کی۔ وہ نفسیاتی پریشانی سے گزر رہا تھا کیونکہ ان کے والد نے ان کی پسند کی لڑکی سے

اس کی شادی کرانے سے انکار کر دیا تھا۔ عین الشمس کے علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے میں خود کشی کرنے والا نوجوان انتقال کر گیا۔مصری تفتیشی حکام نے گول کیپر کے جسم کے بارے میں بات کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جسم پر الگ الگ فریکچر اور کھوپڑی میں دراڑ ہے۔الاھلی کلب میں جونییر سیکٹر کے ڈائریکٹر خالد بیبو نے اعلان کیا کہ نوجوان گول کیپر اپنی کارکردگی اور اعلی اخلاق کی وجہ سے جانا جاتا تھا اور وہ الاہلی میں جونیئر سیکٹر میں سب سے نمایاں صلاحیتوں کا حامل گول کیپر تھا۔اپنی موت سے چند گھنٹے قبل اس نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پراسرار پوسٹ لکھی تھی جس میں اس نے یہ بتائے بغیر کہا تھا کہ میرے اندر کیا ہے کوئی نہیں سمجھتا اور نہ ہی کوئی اسے سمجھ سکتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ زیاد ایہاب الاھلی ٹیم کے مرکزی گول کیپر تھے۔ وہ 2003 میں پیدا ہوئیاور انہوں نے شاندار میچز کھیلے اور یوتھ لیگ میں ٹیم کے آخری دو میچوں میں بھی وہ مرکزی گول کیپر تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…