منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ثنا نے منال کو میک اپ روم سے نکالنے کا کہا تھا‘ چشم دید گواہ کا انکشاف

datetime 14  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی) میک اپ آرٹسٹ سید حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ایک فوٹو شوٹ کے دوران ثنا جاوید کے ماڈل منال سلیم کے ساتھ بدتمیزی کا مظاہرہ کرنے کے الزامات درست ہیں۔سید حسین نے انسٹاگرام پر اپنی ایک طویل پوسٹ میں کہا کہ میں یہاں موجودہ صورتحال پر

ایک باضابطہ بیان دینے آیا ہوں کیونکہ جس دن یہ واقعہ ہوا اس دن میں ان دونوں مشہور شخصیات کے لیے واحد میک اپ آرٹسٹ تھا اور ساتھ ہی ایک چشم دید گواہ تھا۔میک اپ آرٹسٹ نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ اس دن ماڈل منال سلیم سیٹ پر ثنا جاوید سے پہلے پہنچ گئی تھیں اور انہوں نے اپنا میک اوور شروع کروادیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ثنا جاوید آئیں تو انہوں نے ماڈل منال کو کمرے سے نکالنے کو کہا، منال چلی گئیں جس کے بعد میرے اسسٹنٹ نے منال کا میک اوور مکمل کیا۔سید حسین نے کہا کہ شوٹ کے درمیان میں ثنا جاوید نے منال کے شاٹس میں رکاوٹ ڈالی جس پر منال نے احتجاج کیا اور ثنا نے سخت الفاظ میں جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو حق نہیں ہے کہ وہ کسی کو اپنے گھٹیا فقروں سے ذلیل کرے یا کسی کو اپنے غیر مہذب رویے سے نیچا دِکھائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…