ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

حکومت کا اسلام آباد میں فوج طلب کرنے کا عندیہ

datetime 14  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کاایک سال رہ گیا اس وقت عدم اعتماد کا کوئی فائدہ نہیں، اگر ضرورت پڑی تو اسلام آباد میں فوج طلب کر سکتا ہوں، بلاول کے علاوہ کسی کو سکیورٹی چاہیے توبتائے، اس دوران ملیشیا یا سول ملیشیا لائے تو کچل دوں گا۔ نجی ٹی  وی کے مطابق  شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد لانے کی کوئی وجہ بتائے، دولت کا آخری انجام دیکھنا ہے تو آصف زرداری اور نوازشریف کو دیکھ لیں،

لوٹی ہوئی دولت ان کے لیے عذاب بن گئی ہے، دنیا میں اس سے بڑی بے وقوف اپوزیشن نہیں دیکھی،حکومت کا ایک سال رہ گیا اس وقت عدم اعتماد کا کوئی فائدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 15تاریخ کے بعد سیاست شروع ہو رہی ہے، ہاسٹل میں یہ انصار الاسلام کے ڈنڈا بردار لے آئے، کہتے ہیں ہم نے اپنے ایم این ایز کی حفاظت کرنی ہے، اس دوران ملیشیا یا سول ملیشیا لائے تو کچل دوں گا، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…