جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

دیکھتے ہیں کون ”مائی کا لال” اسمبلی جاتا ہے ،پی ٹی آئی کی اپنے ارکان قومی اسمبلی کو وارننگ

datetime 14  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کی جانب سے بارہا کہا گیا ہے کہ جو ارکان وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ ڈالیں گے ان کی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کردی جائے گی۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فلور کراسنگ کرنے والوں پر آئین کی شِق 63 اے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پر بیان میں کہا تھا کہ اگر سپیکر اسمبلی کو لگے کہ کسی رکن نے پارٹی چھوڑ دی ہے تو وہ اس رکن کا ووٹ نہیں گنیں گے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنی جماعت پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ دیکھتے ہیں کون مائی کا لال اسمبلی جاتا ہے۔ تحریک انصاف کا جو رکن اسمبلی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ووٹ دے گا اس کا جینا دشوار بنا دیں گے۔جبکہ وزیر اعظم کے مشیر شہباز گل نے کہا ہے کہ فلور کراسنگ کرنے والے ارکان کے خلاف نا اہلی کے لیے کارروائی کی جائے گی اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے کسی رکن نے وزیر اعظم کے خلاف ووٹ دیا توعوام ان کا گھرائو کریں گے۔ دوسری طرف پی ٹی آئی حکومت کی مخالف جماعتیں بھر پور انداز میں یہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔وہ یہ اعلانات بھی کر رہی ہیں مطلوبہ تعداد سے بھی زیادہ پی ٹی آئی کے ارکان کی حمایت اپوزیش کو حاصل ہے۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…