منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

چوہدری شجاعت بھائی ہیں ان کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا، شیخ رشید

datetime 13  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چودھری ظہور الہٰی اور خواجہ صفدر کے مجھ پر احسانات ہیں، چوہدری شجاعت میرے بھائی ہیں اور ان کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا۔ ایف نائن پارک اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بڑھکیں مارہی ہے، ملک کو جمہوریت کی طرف جانا چاہیے لیکن وہ انارکی کی طرف جارہے ہیں،

اپوزیشن کا کام ہی یہی ہے، ہم بھی جب اپوزیشن میں تھے تو یہی کرتے تھے، کسی ملیشیا فورس کو اسلام آباد آنیکی اجازت نہیں دوں گا، کسی کو گرفتار نہیں کیا لیکن ضرورت پڑی تو گرفتاریاں بھی کریں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کہیں نہیں جارہے وہ 5 سال پورے کریں گے، اسپیکر قومی اسمبلی 15 مارچ کے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیں گے، اسپیکر کا فیصلہ ہے کہ کس دن اسمبلی بلائیں اور ان کا فیصلہ کسی عدالت میں چیلنج نہیں ہو سکتا، 15 تاریخ کے بعد عمران کی پوزیشن اور بہتر ہو جائے گی، اور ان کی قوت مزید بڑھ جائے گی میں 23 تاریخ سے روز خبریں دیا کروں گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوگا اللہ اسے عزت دے گا، میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں، اتحادیوں کو بھی مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دینا چاہئے، میں نے کہا 4،5 سیٹ والے بلیک میل کررہے ہیں تو لوگ ناراض ہوگئے، ہمیں تلخیوں کی طرف نہیں جانا چاہیے، چوہدری ظہور الہٰی اور خواجہ صفدر کے مجھ پر احسانات ہیں، چوہدری شجاعت بھی میرے بھائی ہیں اور ان کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا، چوہدری شجاعت کی والدہ ایک سال تک میرے لئے جیل میں کھانا بھجواتی رہیں، چوہدریوں کے احسانات کا اپنی کتابوں میں اعتراف کرچکا ہوں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام خواتین کو مبارک باد دیتا ہوں، خواتین کے لئے سرکاری نوکریاں نہیں ہیں انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے چاہئے، میں خود چاہتا ہوں خواتین کام کریں، سارا اسلام آباد کام کے لیے خالی اور خواتین کے لیے حاضر ہے، چیمبر آف کامرس اچھا کام کررہا ہے، ہر سیکٹر میں خواتین کا بازار ہونا چاہئے، بلوچستان کے پی کے سندھ کی خواتین کو آگے لائیں، اچھی سڑکیں بنانے سے کام نہیں چلے گا روزگار ہونا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…