بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

یہ جتنی شیروانیاں بنوالیں ہم نے ان کیلئے ہتھکڑیاں بنوائی ہیں،فرخ حبیب

datetime 13  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت فرخ حبیب نے ایک بار پھر اپوزیشن تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ جتنی شیروانیاں بنوالیں ہم نے ان کیلئے ہتھکڑیاں بنوائی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا عدم اعتماد ناکام ہو گی اور اپوزیشن سے 172 بندے پورے نہیں ہوں گے۔فرخ حبیب نے کہا کہ یہ جتنی شیروانیاں بنوالیں ہم نے ان کے لیے ہتھکڑیاں بنوائی ہیں۔

علاوہ ازیں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے دل کے بہت قریب ہیں،عمران خان نے 40سالہ کمائی بیرون ملک سے کرکٹ میں کی، عمران خان کے ڈر سے ڈاکوؤں کا گلدستہ آپکو نظر آرہا ہے۔ اوورسیز کنوونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ اس کنوونشن میں شریک اووسیزپاکستانی حقیقی طور پرمہمان خصوصی ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ زرداری،بلاول،مریم صفدر کو دعوت ہے کہ وہ آئیں دیکھیں کنوونشن میں فارن فنڈنگ والے بیٹھے ہوئے ہیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ ہم اس لیڈر کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑے ہیں جہاں پر ہم اپنا سینا چوڑا کر کے فخر سے بات کرسکتے ہیں کہ عمران خان اور ان میں فرق ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان نے 40سالہ کمائی بیرون ملک سے کرکٹ میں کی، عمران خان کے ڈر سے ڈاکوؤں کا گلدستہ آپکو نظر آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے عمران خان اقتدار میں آئے ہیں،اووسیز پاکستانیوں کو مزید عزت سے دیکھا جارہا ہے، پاکستان بھی معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے جارہا ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ ہم کسی کو ناراض نہیں کرنا چاہتے، اپنے تعلقات کو بہتر چاہتے ہیں، عمران خان نے آزارانہ خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی ہے، انھیں پرچیوں کی ضرورت نہیں ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان پاکستانیوں کی عزت اور تکریم کے لئے ہر حد تک جانے کے لئے تیار ہیں، پی ٹی آئی نے پہلی دفعہ پولیٹیکل فنڈ ریزنگ کا کانسپٹ متعارف کرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں 20، 20کروڑ لیکر وزارتیں اور عہدے بیچے جاتے رہے، الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کو فوری فعال کرے تا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے فارن اکاؤنٹس کی پڑتال ہوسکے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان نظریئے، ہمت،جرات کا نام ہے جو نہ جھکتا ہے اور نہ قوم کو جھکنے دے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے صحت انصاف کارڈ، کم آمدن ہاؤسنگ، احساس پروگرام سمیت تمام اقدامات کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…