جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

امریکی شہری کی زبان پر بال نکل آئے،ڈاکٹرز بھی حیران

datetime 13  مارچ‬‮  2022 |

واشنگٹن(این این آئی)50سالہ امریکی شہری زبان پر کالے دھبوں کی شکایت لے کر اسپتال پہنچا جہاں اس میں انوکھی بیماری کی تشخیص نے ڈاکٹروں کو چکرا کر رکھ دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 50 سالہ امریکی شہری میں سامنے آنے والی عجیب ترین بیماری نے نا صرف ڈاکٹروں بلکہ بیماری کا سننے والوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔

امریکا میں ایک مریض زبان پر کالے اور کھردرے دھبوں کی شکایت لے کر ماہر جِلدی امراض کے پاس پہنچا جہاں اس میں بلیک ہیری ٹنگ (بی ایچ ٹی) نامی بیماری کی تشخیص سامنے آئی۔میڈیا رپوٹس کے مطابق یہ مریض کچھ عرصہ قبل ہی فالج سے متاثر ہونے کے سبب اسپتال میں داخل ہوا تھا ، مریض کے جسم کا ایک حصہ بالکل مفلوج ہونے کے سبب وہ نرسز کی زیر نگرانی بھی رہ چکا تھا۔مریض میں سامنے آنے والی بیماری سے متعلق ماہر جِلدی امراض کا کہناتھا کہ یہ کوئی وائرل یا فنگل انفیکشن نہیں بلکہ ایک وقتی اور بے ضرر بیماری ہے جو بہت کم ہی دیکھی گئی ہے۔بلیک ہیری ٹنگ (بی ایچ ٹی)کی وجوہات سے متعلق معالج کا کہنا تھا کہ یہ بیماری زیادہ تر بڑی عمر کے افراد ہی میں دیکھی گئی ہے،اس قسم کی بیماری سخت ٹوتھ برش کرنے، سخت غذائیں چبانے اور مسالے دار کھانا کھانے کے سبب سامنے آتی ہیں۔کالے بالوں والی زبان دیکھنے میں تو خطرناک لگ سکتی ہے لیکن عام طور پر اس سے صحت پر کوئی فرق نہیں پرتا اور اس سے تکلیف بھی نہیں ہوتی جو منہ کی صحیح طرح صفائی سے ختم کی جا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…