کراچی/اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ ن اور ق لیگ کو حکومت کے خلاف متحد کرنے کی کوششیں شروع کردی گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق کے مطابق مسلم لیگ (ن)اور (ق)لیگ کے سرکردہ رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئیں، دونوں جماعتوں کے اتحاد میں پیشرفت پر فیصلہ جلد
متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا کے بیانات کے بعد حکومت اور ق لیگ کے تعلقات خرابی کی طرف چلے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق(ق)لیگ اور مسلم لیگ (ن)مستقبل کی سیاست مل کر کرنے کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں اور اس سے متعلق باضابطہ طور پر اعلان بھی کیا جاسکتا ہے۔ن لیگ کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان جلد ہی مثبت پیش رفت کا اعلان کیا جائے گا۔دوسری جانب ذرائع نے بتایاکہ مسلم لیگ ق کو حکومت تاحال مطمئن نہیں کر پائی ہے جبکہ مسلم لیگ ق اور حکومت میں گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات بھی بے نتیجہ رہے۔ذرائع ق لیگ کے مطابق سیاست میں ضد یا انا نہیں بلکہ پارلیمانی و جمہوری رویے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کو ایک کرنے سے متعلق چوہدری شجاعت مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔