اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں کتنی کمرشل پروازیں بھارتی میزائل کی رینج میں تھیں،اہم تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 12  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان میں 4 کمرشل پروازیں بھارتی میزائل کی رینج میں تھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت سے میزائل حادثاتی طور پر چلنے اور میاں چنوں میں دھماکے سے گرنے کے عین وقت پر اس علاقے کے آس پاس دو بین الاقوامی سمیت چار کمرشل فلائٹ فضا میں تھیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس میزائل کی ڈائریکشن اوپر یا بلندی کی طرف ہوتی تو خدانخواستہ کوئی ایک طیارہ نشانہ بن سکتا تھا۔ بھارتی وزارت دفاع نے معمول کی دیکھ بھال کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے میزائل حادثاتی طور پر فائر ہوجانے کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان سے معافی مانگی ہے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے ہنگامی پریس کانفرنس کی تھی اور بتایا تھاکہ 9 مارچ کو 6 بجکر 33 منٹ پر بھارتی حدود سے ایک سپرسونک پروجیکٹ نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 9 مارچ کی شام عین اس وقت خانیوال ساہیوال اور چیچہ وطنی کے اوپر 2 غیر ملکی سمیت چار کمرشل طیارے محو پرواز تھے، جو خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہونے کے نجی ائیرلائن ائیربلیو کی پرواز پی اے 405 ٹھیک 6:33 بجے 35700 فٹ کی بلندی پر چیچہ وطنی کے اوپر پرواز کررہی تھی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مسقط سے سیالکوٹ کے لیے اسلام ائیر کی پرواز اے وی301 بھی خانیوال کے قریب 39 ہزار فٹ کی بلندی سے محو پرواز تھی۔ اس کے علاوہ فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 338 سیالکوٹ سے دبئی کیلئے روانہ ہوکر اس وقت ساہیوال کے قریب 30 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی پرواز پی کے 305 جو عین اس وقت 27400 فٹ کی بلندی سے ساہیوال اور چیچہ وطنی کے درمیان سفر میں تھی،کمیشن ذرائع کے مطابق خدانخواستہ اس میزائل سے کوئی ایک طیارہ نشانہ بن سکتا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…