اسلام آباد (آن لائن )بھارتی سپر سانک میزائل کا پاکستان میں گرنے کا معاملہ،تین دن بعد بھارتی وزارت دفاع نے میزائل حادثاتی فائر ہونے کا کہہ دیا،بھارت نے حادثاتی فائر
کی نوعیت کی وضاحت بھی نہیں کی ،بھارتی پراسرار، نامکمل وضاحت سے معاملہ الجھ کر سنگین سوالات جنم دے گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیا یہ پاکستان کی تیاریوں اور ردعمل کو جانچنے کے لیے جان بوجھ کر فائر کیا گیا؟۔ یا یہ واقعی ایک تکنیکی خرابی تھی؟۔ کہیں کسی بدمعاش جنونی آپریٹر نے تو یہ میزائل فائر نہیں کیا؟۔ آر ایس ایس سے متاثر انتہا پسند کی جانب سے ایٹمی میزائل فائر کرنے کا امکان اب بھارت میں ایک سنجیدہ خطرہ بن گیا ہے۔ اس واقعہ سے بھارت کے نیوکلیر کمانڈ اینڈ کنٹرول پر سنجیدہ سوالات نے جنم لیا ہے۔ ایسے واقعہ سے ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔بھارت میں ریڈیو ایکٹیو مواد کی چوری کے کیسز پہلے ہی ناقص نیوکلیر سیفٹی اینڈ سیکیورٹی کو ظاہر کر چکے۔