جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

قوم کو اپنی مسلح افواج پر مکمل اعتماد ہے، عمران خان

datetime 11  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامرہ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کو اپنی مسلح افواج پر مکمل اعتماد ہے، بالا کوٹ میں پاکستان کے جواب سے پوری دنیا میں پیغام گیا کہ پاکستان اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے، جے 10سی کی شمولیت پر خوشی ہوئی، فضا میں مظاہر ہ دیکھ کر دفاعی صلاحیت پر مزید یقین پختہ ہوگیا،کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا

اورمسلح افواج کے باعث آج کوئی بیرونی طاقت ہم پردباؤنہیں ڈال سکتی۔ کامرہ میں جدید فائٹر ایئر کرافٹ جے ٹین سی پاکستان ائیر فورس میں شامل کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب ہوئی جس میں چیف آف ائیر اسٹاف کی خصوصی دعوت پر وزیر اعظم عمران خان مہمان خصوصی شریک ہوئے، جب کہ وفاقی وزرا،عسکری حکام اور چینی سفیر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت پر خوشی ہے، جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت پر قوم کو مبارکباد دیتاہوں، جے ٹین سی کا فضا میں مظاہرہ دیکھ کر دفاعی صلاحیت پر مزید یقین پختہ ہوگیا، جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت سے دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی، چین کا جے 10سی میں معاونت پر مشکور ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنی افواج پاکستان پر فخر ہے، ہمارے نوجوان ملک کی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار رہے ہیں، افواج ا س وقت مضبوط ہوتی ہیں جب ملک کے لوگ ان پیچھے ہوتے ہیں، ہماری مسلح افواج اور قوم نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا، بالاکوٹ میں پاکستان نے بھارت کو بہترین جواب دیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے یہاں ہر شعبے کے بہترین ماہرین موجود ہیں، ہمارے ماہرین ملک سے باہر ہیں جن کو لانے کے لیے ہم نے اقدامات کرنے ہوں گے، اللہ کا مشکور ہوں ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہوا، جیسے ہی ٹیکس جمع ہوگا عوام کو سہولیات دیں گے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر بابر سدھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی، جدید ہتھیاروں اور دیگر دفاعی شعبوں میں چین کی معاونت قابل تعریف ہے، جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت سے دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی، پاک فضائیہ نے ہر مشکل میں وطن کی حفاظت کاعزم کیا ہے، آج کا دن پاک فضائیہ کے لیے اہم ہے۔ جے ٹین سی طیارہ فضا سے زمین اور فضا سے سمندر میں ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور اس میں بحری حدود کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت موجود ہے، جدید فائٹر ایئر کرافٹ جے ٹین سی بحری جہاز تباہ کرنے والے مؤثر میزائلوں سے لیس ہے اور بھاری مقدار میں حربی سازو سامان اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جے ٹین سی اسٹریٹیجک جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل ہے، اور جے ٹین لڑاکا طیاروں کو جے ایف 17 کے ساتھ مواصلاتی طور پر منسلک کرنے کا آپشن موجود ہے، جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے ٹین سی بھارتی رفال طیاروں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔چینی ساختہ جے ٹین سی 4.5 پلس جنریشن طیارہ ہے جس میں جدید ترین ریڈار نظام نصب ہے، اس کے ریڈار میں 1400 ٹی آر ایم، بھارتی رفال طیاروں کے ریڈار میں 1200 ٹی آر ایم ہے، جے ٹین سی کو ویگرس ڈریگن بھی کہا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…