جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

روس کا سب سے بڑا فوجی قافلہ کیف کے قریب پہنچ گیا

datetime 11  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف (این این آئی)روس کا سب سے بڑا فوجی قافلہ جمعہ کو علی الصباح یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب پہنچ گیا۔امریکی سیٹلائٹ کی تصاویر سے ظاہر ہو رہا ہے کہ روس کے اس بڑے فوجی قافلے نے کیف کے مغرب میں انتونوف ہوائی اڈے کے نزدیک اپنی صفوں کو اکٹھا کرنا شروع کر دیا۔ تصاویر سے واضح ہوا ہے کہ روسی قافلے کے فوجیوں کو از سر نو تعینات کیا جا رہا ہے۔

البتہ مغربی رپورٹوں میں روسی فوجی قافلے کی کیف سے دوری کی مسافت کے حوالے سے متضاد خبریں آ رہی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ روسی قافلہ یوکرین کے دارالحکومت سے 5 سے 40 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔ایک امریکی ذمے دار نے بتایا کہ امریکی انٹیلی جنس کے اندازے کے مطابق آئندہ ایک سے دو ہفتوں میں روس کو کیف پر کنٹرول حاصل ہو سکتا ہے۔ ذمے دار کے مطابق روس کو عسکری طور پر کافی بڑی برتری حاصل ہے تاہم اس کے آپریشن میں اس مؤثر رابطہ کاری کا فقدان نظر آ رہا ہے جو کسی بڑی فوج کا خاصہ ہوتا ہے۔ادھر امریکی وزارت خارجہ نے باور کرایا ہے کہ یوکرین پر جلد قبضے کے حوالے سے روسی صدر ولادی میر پوتین کے منصوبے ناکام ہو چکے ہیں۔امریکی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی CIA کے سربراہ ولیم بیرنز نے کہا کہ اگرچہ روسی صدر ولادی میر پوتین نے اپنے ملک کے اندر ذرائع ابلاغ پر کنٹرول سخت کر دیا ہے تاہم وہ یوکرین میں ہونے والے واقعات کی حقیقت ہمیشہ کے لیے نہیں چھپا سکتے۔ ایسے بہت سے روسی ہیں جن کے پاس موجود انٹرنیٹ کنکشنز پر نگرانی نہیں ہے۔ وہ یوٹیوب تک رسائی حاصل کر کے وہاں سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں … روسی عوام زخمی اور ہلاک فوجیوں کی وطن واپسی پر حقیقت خود جان لیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…