اسلام آباد (این این آئی)بجلی کے بلوں میں وزیراعظم ریلیف پیکج رواں ماہ سے لاگو ہوگا۔ترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم نے وزیر توانائی کے بیان پر مبارکباد کا ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ مبارک بجلی کے بل میں اس ماہ پانچ روپے کا ریلیف شروع ہو جائے گا۔ترجمان وزیر خزانہ کے مطابق
یعنی مجموعی بل سے پانچ روپے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔ ترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم نے کہاکہ باقی فیول ایڈجسمنٹ ایک معمول ہے،ایندھن کی قیمت کی مناسبت سے بجلی کی لاگت کا اتار چڑھاؤ تعین کرتا ہے۔ترجمان وزیر خزانہ نے کہاکہ اضافہ مستقل نہیں ہوتا اور ہر مہینے اس میں ردوبدل ہوتا ہے۔