جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم کا نیوٹرل کا لفظ جانور کیلئے استعمال کرنا اداروں کیلئے الارمنگ ہے، جاوید لطیف‎

datetime 11  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے دن ورکرز کو اکھٹا کرنے کی بات خون ریزی سے عدم اعتماد روکنے کی سازش ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کے دن ورکرز کو اکھٹا کرنے کی بات خون ریزی سے

عدم اعتماد روکنے کی سازش ہے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے اس حوالے سے تمام تر انتظامات کر لیے ہیں،ہم اپنے اور حکومتی ممبران کو بحفاظت ایوان تک پہنچانے کے انتظامات کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر طاقت سے اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی گئی تو گلی کوچوں سے ردعمل آئے گا،عمران خان کی طرح آئینی اداروں کونہ ماننے کی ماضی میں کسی وزیر اعظم کی ایک نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ اگر آرمی چیف نے مولانا کو نام بگاڑ کر نہ لینے کا کہا تو آج جلسے میں بار بار ذکر کر کے کسے میسج دیا؟،گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے وضاحت کی فوج نیوٹرل ہے آج وزیر اعظم کا نیوٹرل کا لفظ جانور کیلئے استعمال کرنا ریاستی اداروں کیلئے الارمنگ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈی چوک میں تحریک عدم اعتماد سے پہلے لوگوں کو اکھٹا کرنے کی دھمکی کس کے لیے ہے؟۔انہوں نے کہاکہ یہ دھمکی ہارے ہوئے شخص کی باتیں ہیں جو بتانا چاہتا ہے میں کسی بھی حد تک جاؤں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…