جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ،جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کا اسلام آباد میں بڑا پاور شو کرنے کا فیصلہ

datetime 11  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اعلان کیے گئے جلسے کے بعد ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں نے بھی بڑا پاورشو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کیمطابق پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قیادت

کی اسلام آباد میں اہم بیٹھک ہوئی، اس اجلاس میں چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصف زرداری بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے اسلام آباد میں پاور شاو کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تینوں بڑی جماعتوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جواب میں تمام اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد میں بڑا جلسہ کریں۔تینوں جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کے دوران سپیکر کے کسی بھی اقدام کے خلاف تمام آئینی آپشنز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریں اثناء سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا چیلنج قبول ہے، اپوزیشن اسلام آباد میں دس گنا بڑا جلسہ کریگی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خان صاحب کسی بھول میں نہ رہیں،اپوزیشن کا اکٹھ تاریخی ہو گا، ہم اپنے ممبران کا دفاع کرنا جانتے ہیں، سیاسی مخالفین کیخلاف جہاد کا دعویٰ کرنیوالے پر اسکے اتحادی اتحاد نہیں کر رہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اپوزیشن پر الزام تراشی سے آپ کا جانا نہیں رکے گا، اگر اپوزیشن کے پاس نمبر نہیں تو آپ اتنے“حواس باختہ“کیوں ہو رہے ہیں؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…