لاہور(این این آئی ) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ حکمران در بدر ہو چکے ہیں یہی عدم اعتماد تحریک کی کامیا بی ہے،
تحریک عدم اعتماد کو نا کام بنانے کیلئے نااہل سلیکٹڈ حکمران او چھے ہتھکنڈے استعما ل کررہے ہیں،کپتان کااقتدار آ خری ہچکو لے کھا رہا ہے عدم اعتما د کی کا میابی نو شہ دیوار ہے ۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ شیخ ر شید اپوز یشن میں ہو ں یا حکومت میں دو نو ں صور تو ں میں یہ ملک میں انتشار فساد کو ہوا دے کرملکی حالا ت خراب کرنے کے ما ہر ہیں پار لیمانی لاجز میں پیش آ نے والے واقعے میں و فاقی وزیر داخلہ کی نااہلی نے ثا بت کردیا کہ حکومتی وزیر وں مشیرو ں کے پا س حالا ت کو کنٹر و ل کرنے کیلئے کو ئی حکمت عملی نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پار لیمانی لاجز واقعہ پر و فا قی وزیر شیخ ر شید پوری قوم سے معافی ما نگے اور اپنی نااہلی کا اعتراف کر تے ہو ئے فوری مستعفی ہو جائے۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیا بی حقیقت بن چکی ہے کپتان کی بوکھلاہٹ واضح کررہی ہے کہ اب کپتان کے ممبران بھی اس کے سا تھ نہیں رہے ۔