اسلام آباد( آئی این پی )وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد سویلین خفیہ ادارے نے حکومت اور اپوزیشن اتحاد کے ارکان قومی اسمبلی کی سر گرمیوں کی نگرانی کا سلسلہ تیز کر دیا۔
سویلین خفیہ ادارہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی ملاقاتوں اور سر گرمیوں پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے او ررپورٹس بنا ئی جا رہی ہیں، ذرائع کے مطابق ملک میں سیاسی ماحول گرم ہونے پر سویلین خفیہ ادارے نے تمام صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے اپنے افسران کو متحرک کر دیا ہے۔