لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقعہ عباس پولیس لائنز کے ایک پولیس اہلکار فاروق نے چھٹی منظور نہ ہونے سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی کوشش کی۔ جسے بچالیا گیا پولیس اہلکار فاروق کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ گزشتہ 3 ماہ سے چھٹی منظور کروانے کی کوشش کرتا رہا مگر مجاز افسر نے اس کی چھٹی منظور نہ کی۔
گزشتہ روز بھی چھٹی منظور نہ ہونے پر اس نے سرکاری رائیفل اٹھا لی اور خود کو گولی مار کر خاتمہ کرنے کے لئے عباس پولیس لائن کی پانی کی ٹینکی پر چڑھ گیا تاہم دیگر پولیس اہلکاروں نے اسے سمجھا کر واپس اتار لیا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ تقریباً تین ماہ قبل چھٹی منظور نہ ہونے کی بنا پر دلبرداشتہ ہو کر ایک پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی تھی۔