ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پہلی امریکی خاتون پائلٹ کے چمڑے کا ہیلمٹ نیلام

datetime 9  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) بحر اوقیانوس کو پہلی دفعہ عبور کرنے والی امریکی خاتون پائلٹ ایمیلیا ایئرہرٹ کے چمڑے کا ہیلمٹ 8 لاکھ 25 ہزار ڈالرز ( 14 کروڑ پاکستانی روپے) میں نیلام ہوگیا۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایمیلیا ایئرہرٹ نے یہ کارنامہ سن 1928 میں میں انجام دیا تھا،

اس دوران انہوں نے چمڑے کا ہیلمٹ پہنا تھا لیکن بدقسمتی سے وہ امریکا میں مداحوں کے ہجوم میں کھوگیا تھا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انتھونی نامی ایک شخص نے کہا کہ ان کی والدہ اس جگہ پر تھیں جہاں ایمیلیا نے آخری بار 1928 میں ہیلمٹ پہنا تھا تاہم ان کی والدہ کو یہ ہیلمٹ ایک لڑکے نے لاکر دیا تھا جو انہیں پسند کرتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مجھے اس چمڑے کے ہیلمٹ کو اصل ثابت کرنے میں کئی سال لگے تاہم ساری قانونی رکاٹوں کو عبور کر کے میں نے اس کی نیلامی کرنے کا فیصلہ کیا۔آن لائن نیلامی میں اس ہیلمٹ کی سب سے زیادہ قیمت 8 لاکھ 25 ہزار ڈالر لگائی گئی۔یاد رہے کہ خاتون پائلٹ ایمیلیا ایئر ہرٹ ہوا بازی کی تاریخ میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں، وہ بحر اوقیانوس کو عبور کرنے والی پہلی خاتون سولو پائلٹ تھیں۔واضح رہے کہ ایمیلیا ایئرہرٹ کا جہاز نیویگیٹر 1937 میں بحرالکاہل پر سے پرواز کرتے ہوئے غائب ہو گیا تھا، تو وہ اس وقت نکومورورو جزیرے کے قریب تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…