ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

 ”اپوزیشن کی کامیابی یہ ہے کہ عمران خان کے پاس ۔۔“ سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آ گئے ، بڑا دعویٰ کر دیا    

datetime 9  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی حامد میر نے وزیراعظم کا کراچی میں کارکنوں سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس وقت معلومات کا فقدان ہے ، گیم کے حوالے سے اپوزیشن نے کچھ نہیں کہا اور نہ ہی اپوزیشن کے اندر کسی کو مکمل طور پر اس کا پتہ ہے کہ کیا ہو رہا ہے ۔ اس سارے معاملے میں نواز شریف ، آصف زرداری ،

مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے پاس مکمل تفصیلات ہیں ۔ سینئر اینکر پرسن کاکہنا تھا کہ اپوزیشن کی کھیل میں ابھی تک کامیابی یہی ہے کہ عمران خان کے پاس انفارمیشن نہیں ہے ۔ دوسری جانب سینئر صحافی حامد میر نے گزشتہ شب9ماہ بعد نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پر اپنے پروگرام کیپیٹل ٹاک کی میزبانی کی ،تفصیلات کے مطابق حامد میر کو مئی 2021 میں ان کے پروگرام کی میزبانی سے اس وقت روک دیا گیا تھا جب انہوں نے صحافی اسد علی طور کے گھر میں نامعلوم افراد کے داخل ہو کر انہیں زد و کوب کرنے پر ہونے والے احتجاج میں پاکستان کے سکیورٹی اداروں پر شدید تنقید کی تھی۔ حامد میر کا ناصرف ٹی وی چینل پر پروگرام بند کیا گیا تھا بلکہ جنگ اخبار میں ان کا کالم بھی روک دیا گیا تھا۔گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد اپوزیشن رہنمائوں شہباز شریف ،آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کی تو یہیں آصف علی زرداری نے حامد میر کو کیپیٹل ٹاک پر واپسی کی مبارکباد بھی دے ڈالی اور کہا کہ صحافت جمہوریت کا بہت بڑا ستون ہے۔ ہم نے روزِ اول سے اس پر یقین رکھا ہے۔ جب بینظیر بھٹو کی پہلی حکومت آئی تو اس وقت کاغذ حکومت کی مرضی سے درآمد کیا جاتا تھا۔ ہم نے اسے آزاد کیااور آج حامد میر صاحب واپس آ رہے ہیں۔ ویلکم بیک حامد میر۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…