جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف چھوڑنے والوں کی لائن لگ گئی ، ن لیگ نے بھی پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی

datetime 9  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہاڑی،لاہور (آئی این پی، این این آئی )پنجاب اسمبلی کے حلقہ 237 سے تحریک انصاف کے امیدوار قاسم خان کھچی ن لیگ میں شامل ہوگئے۔وہاڑی سے پی ٹی آئی کے اہم رہنما اور پی پی 237 کے امیدوار قاسم خان کھچی نے گروپ سمیت ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ن لیگی رہنما تہمینہ دولتانہ سے ملاقات میں قاسم خان نے پی ٹی آئی چھوڑنے اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ اس وقت ملک ن لیگ کی طرف دیکھ رہا ہے۔قاسم خان کھچی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔یاد رہے اس سے قبل ندیم افضل چن نے بھی پی ٹی آئی کو چھوڑکر دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی ، انہوں نے کہا کہ میں ایک سیاسی ورکر ہوں ، میں نے 20سال پہلے پیپلز پارٹی سے سیاسی سفر شروع کیاتھی لیکن ایک ایسا وقت آیا ، میری ، فیملی کی کچھ مجبوریاں تھیں لیکن جو میرا غلط فیصلہ تھا میں اسے تسلیم کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ پر ہے کہ جب عمران خان بھی میرے گھر آئے تھے تومیں نے انہیں کہا تھاکہ میں کل بھی بھٹووالا تھا اور آج بھی بھٹو ہوں ، میں اپنے گھر واپس آیا ہوںاورسب کو پتہ ہے کہ مجھے کتنی کوشی ہے ۔ میں پیپلز پارٹی میں تھا تب بھی ورکر کا مقدمہ لڑتا رہا جب پی ٹی آئی میں گیا تھا وہاں پر بھی پرانے ورکروں کی بات کرتا رہا۔ میں اپنے فیصلے سے مطمئن ہوں اورقیادت کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ انہوں نے مجھے عزت دی اور ان شا اللہ یہ دستہ چلے گا اورگھر گھر سے بھٹونکلے گا اور جئے بھٹو ضرور ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…