منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کے ٹکڑے ٹکڑے، ترین ، علیم کے بعد پی ٹی آئی کے ایک درجن سے زائد ارکان پر مشتمل نیا گروپ سامنے آگیا

datetime 9  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ترین ، علیم گروپ کے بعد پی ٹی آئی کے 14ارکان پنجاب اسمبلی پر مشتمل نیا گروپ سامنے آگیا ، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گروپ کے سربراہ غضنفر عباس چھینہ نے گروپ کا اجلاس آج لاہور میں طلب کرلیا۔

ہم خیال گروپ کے ارکان سیاسی صورتحال کا جائزہ لیکر پنجاب کے حوالے سے اپنا لائحہ عمل طے کریں گے ، گروپ کے ارکان کوسیاسی صورتحال پر بریف کیا جائیگا، مختلف رابطوں کا بھی جائزہ لیا جائیگا،گروپ میں عامر عنایت شہانی ، علی رضا خاکوانی ، اعجاز سلطان بندیشہ ، محمد احسن جہانگیر، گلریز افضل گوندل ، خواجہ دائود سلمانی ، سردار محی الدین کھوسہ ، غضنفر عباس شاہ ، تیمور لالی ، سردار شہاب الدین ، فیصل فاروق چیمہ ، اعجاز خان ، غلام علی، اصغر خان شامل ہیں دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان سے اراکینِ قومی اسمبلی نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ارکین قومی اسمبلی فضل محمد خان، محمد افضل خان ڈھانڈلہ، غلام محمد لالی، امجد خان نیازی، مخدوم سمیع الحسن، یعقوب شیخ، ساجدہ ذوالفقار اور عندلیب عباس کے علاوہ وفاقی وزراء اسد عمر، پرویز خٹک، شفقت محمود اور معاونِ خصوصی ملک عامر ڈوگر بھی ملاقاتوں میں شریک ہوئے ۔ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں کے امور و جاری ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…