اسلام آباد(آن لائن )مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان کے درمیان ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان کی جانب سے شہباز شریف کی دعوت پر نہ جانے کا شکوہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہاشہباز شریف میرے کہنے پر آپکے گھر آئے تھے، دعوت قبول نہ
کرنے پر شہباز شریف ناراض اور میں شرمندہ ہوا۔اس پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا آپکا شکوہ دور کرنے خود چل کر آیا ہوں۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ق لیگ سے تحریک عدم اعتماد میں حمایت کی درخواست کر دی۔چوہدری شجاعت نے جواب میں کہا اکیلے یقین دہانی نہیں کروا سکتا۔پارٹی میں آپکی درخواست رکھ دوں گا۔