کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنماسردار نبیل گبول نے کہاہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت عوامی مارچ نے سیاسی فضا میں ہلچل مچا دی ہے۔اپنے جاری ایک بیان میں نبیل گبول نے کہاکہ عوامی مارچ نے پوری قوم کو ایک پیج پر متحد کردیا، نیازی کے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا۔کوئی دو رائے نہیں کہ عوامی مارچ نے سلیکٹڈ وزیراعظم کی بوری میں سوراخ کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی بوری سے دانے گرنا شروع ہو چکے، چند روز میں پوری بوری خالی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اب کوئی بھی نیازی کے ساتھ ہاتھ ملانے کو افورڈ نہیں کرسکتا، اس کے اپنے لوگ چھوڑ رہے ہیں۔اب عمران نیازی کی حالت ایک وبا جیسی ہے، جس سے ہر کوئی دور رہ کر محفوظ رہنا چاہتا ہے۔