جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

سوشل میڈیا پر کپل شرما شو کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا

datetime 8  مارچ‬‮  2022 |

xممبئی(این این آئی) بھارتی سوشل میڈیا پر صارفین کامیڈین کپل شرما شو کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔لوگوں کو ہنسانے والے کامیڈین کپل شرما اکثر مختلف تنازعات کی وجہ سے خبروں کی زینت بن جاتے ہیں۔ حال ہی میں کپل شرما ایک اور تنازع کا شکار ہوگئے جس کے بعد لوگ ان کے شو کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار ویویک اگنی

ہوتری نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ کپل شرما شو کی انتظامیہ نے اپنے شو پر ان کی ٹیم کو بلانے سے انکار کردیا ہے کیونکہ ان کی فلم میں بڑے کمرشل اداکار شامل نہیں ہیں۔فلمساز کے ان دعووں نے سوشل میڈیا صارفین کومشتعل کردیا جس کے بعد لوگ کپل شرما شو کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔ یہاں تک کہ ”بائیکاٹ کپل شرما شو” بھارتی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔ایک صارف نے کپل شرما کو بولی ووڈ کا سرکس ماسٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شو میں پیسے بنانے کے لیے غریب لوگوں کی بیعزتی اور توہین کرتے ہیں۔ کوئی مہذب معاشرہ اس دوہرے معیار کی اجازت نہیں دے گا۔لتا نامی صارف نے ”بائیکاٹ کپل شرماشو” کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ اس شو میں دیکھنے لائق کچھ بھی نہیں۔ مزید صارفین نے بھی کپل شرما شو کے بارے میں کہا کہ ان کے شو میں لوگوں کے بارے میں صرف توہین آمیز تبصرے کیے جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…