اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عمران اسماعیل علیم خان کو منانے میں کامیاب ہوگئے، پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

datetime 8  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرخرم شیر زمان نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پورے سندھ میں تماشا لگایا ہوا ہے پی پی عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے کی بنیاد پر آئی تھی ان کے آباواجداد نے ملک کی خدمت کا عہد لیا تھا بانیوں کو علم نہیں تھا کہ ان کے نواسے اور دامادپارٹی کو بدحال کرینگے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں خرم شیرزمان نے کہا کہ، پاکستان پیپلزپارٹی نے صوبہ سندھ کو یونیورسٹی آف کرپشن میں تبدیل کردیا ہے

اس یوینورسٹی کے چانسلر آصف زرداری اور منیجر مراد علی شاہ ہیں مراد علی شاہ پی پی کو مال اکھٹا کرکے دیتے ہیں اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین اسمبلی شہزاد قریشی، جمال صدیقی، رہنما عدنان اسماعیل بھی موجود تھے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا کہ پی پی کا مقصد صرف انتشار پہلانا ہے پی پی کا مقصد ایماندار وزیراعظم کو نیک نیتی سے کام کرنے نہ دینا ہے پی پی کا اصل مقصد این آر او کا ہے این آر او کیلئے سارے چور لٹیرے اکھٹے ہوگئے ہیں ان کا مقصد صرف اپنے خلاف کیسز ختم کروانا ہے یہ مال بناؤ اور مال بچاؤ جماعت ہیآج عمران خان کے ساتھ پورے ملک کی قوم کھڑی ہے ان دونمبر سیاسی جماعتوں کے اصل چہریسامنے آگئے ہیں خرم شیرزمان نے کہا کہ بلاول کے ابو نے ایک پرچی دی اور بیٹے کو کنٹینر پر کھڑا کردیا لانگ مارچ کرنا جمہوری حق ہے بلاول لانگ مارچ اپنا مارچ میں ہی ختم کرلیں کیونکہ اپریل میں بلاول اپریل فول بن جائیں گیاپریل سے آگے بلاول کو جانے نہیں دیا جائیگا بلاول اور ان کے ڈیڈی نے سندھ کے لوگوں کی چیخیں نکادیں ہیں بلاول پنجاب کے لوگوں کو ان چیخوں کا ضرور بتائیں،سندھ میں کتا مار مہم کا بجٹ میں سندھ کے وزیروں پر خرچ کیا گیاسندھ میں لاکھوں کی تعداد میں شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھینی گئیں 25 ہزار سے زائد لوگوں کے موبائل فون چھینے گئے بینک ڈکیتیاں اور لوٹ مار عام بات ہوچکی ہے پنجاب کے لوگوں کو بلاول ضرور بتائیں کے سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے سندھ میں ناکے لگاکر لوگوں کو لوٹا جارہا ہے14 سالوں سے پی پی نے سندھ میں تباہی مچائی ہوئی ہے بلاول زرداری کے ابو کا ایشیا کا سب سے بڑا آر او پلانٹ بند ہوگیا ہے بلاول پنجاب کے عوام کو بتائیں 14 سالوں میں ٹرانسپورٹ کا نظام نہیں دے سکیسندھ میں آج بھی لوگ ٹوٹی پھوٹی بسوں اور چنگچی رکشوں میں سفر کرتے ہیں بلاول زرداری پنجاب کے لوگوں کو ضرور بتائیں کے لاڑکانہ میں ایڈز کس کی نالائقی کی وجہ سے پھیلی، سندھ میں دوٹانگوں والے چوہے اربوں روپے کی گندم کھاجاتے ہیں، سندھ میں 70 فیصد پانی پینے کے قابل نہیں ہے سندھ کے لوگ گٹر کا پانی پینے پر مجبور ہیں نالائق وزیر اور سرکاری بابو بھی بلاول کی مدد نہیں کرسکے بے بی بلاول اپنے مارچ میں وزیراعظم کو استعفے کے الٹی میٹم دیتے رہتے ہیں بلاول کس منہ سے وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں خرم شیرزمان نے کہا کہ آصف زرداری کی ہر جگہ سے پہچان مٹ رہی ہیپیپلرزپارٹی مردہ پرست سیاسی جماعت ہے یہ زندہ لوگوں کی جماعت نہیں یہ مردہ لوگوں پر حکمرانی کررہے ہیں آصفہ بہن کے منہ پر لگنے والا ڈرون پر ہم بھی افسوس کرتے ہیں بلاول آپ نے اس وقت آنسو نہیں بہائے جب آپکے ابو کہ حکومت میں ملک میں 400 سے زائد ڈرون حملے ہوئے آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کابھی منہ کالاکیاہے خرم شیرزمان نے کہا کہ سندھ کے لوگ محبت کرنے والے ہیں آج بھی محترمہ شہید کی قدرکرتے ہیں سندھ کے لوگوں کے اندرخوشی کی لہردیکھی سندھ کے لوگوں نے جس طرح حقوق سندھ مارچ میں جو محبتیں دی وہ مثالی ہے سندھ میں زرداری لیگ سے سب تنگ ہے اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو جوٹاسک دیا تھا اس میں وہ کامیاب رہے عدم اعتماد کی تحریک سے حکومت گرانے والے خود گرنے والے ہیں حکومت کو تاریخیں دینے والوں کو اگلے 48 گھنٹوں میں معلوم ہوجائیگا کہ یہ خود کہاں کھڑے ہیں ملک کے تھری ای ڈیٹس حکومت گرانے کی باتیں کررہے تھے انہوں بتادوں کوئی چور عمران خان جیسے دیانتدار کوتڑیاں نہیں لگاسکتا ارکان اسمبلی کی خریدوفروخت کرنے والے مایوس ہوں گے یہ ٹھیلیپر مال لیکر بیچنے نکلیں ہیں جو بک نہیں رہا انہیں اندازہ نہیں ہے کہ عمران خان کے مخلص نمائندیکبھی بیوفائی نہیں کریں گیعلیم خان اور جھانگیر تریں عمران خان کیمخلص ساتھی ہیں آنے والے چند گھنٹوں عدم اعتماد کا رخ قوم کو نظر آجائیگا قوم اپوزیشن میں پڑنے والی پھوٹ میں جلد منظر عام پر دیکھے گی#/s#



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…