اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ذوالفقار علی بھٹو،بے نظیربھٹواور اب بلاول بھٹو کے لانگ مارچ میں شرکت کرنے والا جیالا

datetime 8  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سومار بجلی پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن ہیں ، جنہوں نے ماضی میں ذوالفقار علی بھٹو،بے نظیربھٹوکے جلسے ، ریلیوں میں شرکت کی اور اب بلاول بھٹوکے لانگ مارچ میں بھی شریک ہیں ، سومار کہتے ہیں کہ بھٹو نے مجھے بجلی کا نام دیا تھا،میں پھرتیلا تھا، بھاگتا تھا ، نعرے مارتا تھا،بھٹو نے کہا یہ ہمارا بجلی ورکر ہے ۔

وہ ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں بھٹو کی ریلی میں شامل تھا جب انہوں نے لاہور سے ریلی نکالی ، ہالا آئے اور ہالا سے کراچی میں مزار قائد تک ہم ان کیساتھ تھے ، بھٹو جب سانگھڑ گئے تو وہاں گولی چلی ۔بھٹو نے اپنی شیروانی کو گلے سے پھاڑ کر جیپ کے بونٹ پر کھڑے ہو کر کہا کہ گولی مارنی ہے تو مجھے مارو، میرے ڈرائیور کو کیوں مارا،ہمارے غریب کو کیوں مارتے ہو، وہ دن بھی مجھے یاد ہے جب ایم آر ڈی کی تحریک کے دوران بینظیر بھٹو کے ساتھ مارچ میں شرکت کی ، میرے خلاف کم ازکم ترانوے مقدمے درج ہوئے ، بینظیر میرے گھر پر آئیں، میری بیوی ، ماں اور بچوں سے ملیں ، انہوں نے کہاآپ پرواہ نہ کریں ، ہم ان کے ساتھ ہیں ، انہوں نے ہمیں دو وکیل دئیے ، 1988میں جتنے بھی کیس تھے وہ ختم ہوگئے ،موجودہ مارچ اور ماضی کے مارچوں میں جو فرق ہے وہ یہ کہ ایم آر ڈی والی ریلی میں ہم چنے لیکرچلتے تھے ، اپنوں سے چندا کرکے گاڑیاں کرتے تھے،ان گاڑیوں پر جلسوں اور ریلیوں میں جاتے تھے ، اپنے ذاتی خرچے پر جاتے تھے ، آج گاڑی بھی ملتی ہے ،رہائش بھی ملتی ہے اور کھانا بھی ملتا ہے،ہم اس میں خوش ہیں ، پہلے بھی خوش تھے ،آج بھی خوش ہیں ، آج کی ریلی اور ماضی کی ریلیوں میں زمین آسمان کا فرق ہے ،آج کی بلاول بھٹو کی ریلی جیسی ریلی ہم نے زندگی میں نہیں دیکھی ، یہ ریلی نیازی کو بھگائے گی ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…