پشاور(این این آئی) پشاور دھماکے کے ایک سہولت کار اور خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی، خودکش بمبار کی عرفیت عبداللہ تھی جو نام بدلتا رہتا تھا۔تفصیلات کے مطابق پشاور دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ذرائع کے مطابق دہشت گرد نیٹ ورک کے ایک سہولت کار اور خودکش حملہ آورکی شناخت ہوگئی،
خودکش بمبار کی عرفیت عبداللہ تھی جو نام بدلتا رہتا تھاذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے پشاور دھماکے کے ایک سہولت کار کا ڈیٹا اور تصویر بھی حاصل کرلی ہے ، مبینہ ملزم حسن شاہ کا تعلق جمرودضلع خیبرسے ہے۔سی ٹی ڈی کی 4ٹیموں کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن جاری ہے۔