اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے تحریک عدم اعتماد کو عالمی اسپانسر منصوبہ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے بھی ایک بار پھر 48 گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا ہے جس پر اپنے رد عمل میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے تحریک عدم اعتماد کو عالمی اسپانسر منصوبہ قرار دیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہاکہ عدم اعتماد انٹرنیشنلی اسپانسرڈ پلان ہے، تحریک عدم اعتماد اپوزیشن نہیں بلکہ عالمی طاقتیں لا رہی ہیں اور اپوزیشن تو صرف کرائے کے بروکر ہیں۔