لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کی قیاد ت میں بننے والے گروپ میں ایک او رصوبائی وزیر کی شمولیت ہو گئی ۔ صوبائی وزیر سردار آصف نکئی نے بھی جہانگیر ترین کے گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ہے جس کے بعد گروپ کے اراکین کی تعداد 3ہو گئی ہے ۔ اس سے قبل ملک نعمان لنگڑیال او راجمل چیمہ اس گروپ کا حصہ تھے اور اب سردا ر آصف نکئی بھی اس گروپ میں شامل ہو گئے ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر ہونے والے اجلاس میں شرکت بھی کی ۔