سڈنی (این این آئی)سابق آنجہانی آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی موت کی وجہ طبعی قرار دی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شین وارن کی موت کے بعد تھائی پولیس حکام نے پہلے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ سابق کرکٹر کے کمرے کے فرش اور ان کے تولیے سے خون کے دھبے ملے ہیں تاہم اب پولیس نے
سابق کرکٹر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بعد کہا ہیکہ شین وارن کی موت کی وجہ طبعی ہے۔واضح رہے کہ لیجنڈ کرکٹر شین وارن 4 مارچ کو تھائی لینڈ کے علاقے کو ساموی میں اپنے ولا میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔شین وارن کے ترجمان نے کہا کہ سابق کرکٹرکا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔