جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

مخصوص میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات پر پابندی، پرویز الٰہی کا وزیراعظم کو مشیروں سے محتاط رہنے کا مشورہ

datetime 6  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق )کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے مشیروں سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر غلط بیانی سے

حکومت اور میڈیا کے درمیان خلیج حائل کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے ممبران کو میڈیا میں جانے سے روکے جانے کی اطلاعات ہیں، تحریک انصاف کی طرف سے اپنے ممبران کو مخصوص ٹی وی چینلز میں نہ جانے کی اجازت دینے کے معاملے پر تشویش ہے، اس طرح تحریک انصاف اپنا نقطہ نظر متوازن طریقے سے عوام کے سامنے نہیں رکھ پائے گی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آزادی اظہار رائے جمہوریت کا حسن ہے، وزیراعظم اور پی ٹی آئی کی قیادت سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کرتے ہیں۔پرویز الٰہی نے حکومت کی جانب سے چند اخبارات اور میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات بند کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اشتہارات پر پابندی بظاہر پیکا آرڈیننس کے تناظر میں لگائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اشتہارات عوام کے پیسے ہیں، اسے مخصوص اخبارات اور چینل کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔رہنما مسلم لیگ (ق )نے کہاکہ حیرانی ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے میڈیا ہاؤسز کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے، وزیراعظم نے مجھے میڈیا ہاؤسز اور حکومت کے درمیان پیکا آرڈیننس کے حوالے سے معاملات سلجھانے کا ٹاسک دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…