اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

2سال سے سیلز ٹیکس ری فنڈ میں ناکامی عمران خان کی لائی ترقی کے بھیانک ثمرات ہیں‘ مسلم لیگ (ن)

datetime 6  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے سیلز ٹیکس ری فنڈز فوری ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریکٹر اور زرعی آلات بنانے والے یونٹس بند ہونا افسوسناک اور ملک کی معیشت کے لئے خطرناک ہے ،ٹریکٹر اور زرعی آلات بنانے والے یونٹس کا بند ہونا زراعت اور صنعت دونوں کی تباہی کا ثبوت ہے

،اس سے نہ صرف ملک کی زراعت اور کسان متاثر ہوں گے بلکہ غربت اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ عمران صاحب کی لائی’’ترقی‘‘کے بھیانک ثمرات ہیں کہ 2 سال سے ایف بی آر سیلز ٹیکس ری فنڈ کرنے میں ناکام ہے ،ریونیو بڑھ گیا ہے تو سیلز ٹیکس ری فنڈز کی ادائیگی 2 سال سے کیوں بند ہے؟ ،اربوں روپے کے سیلز ٹیکس ری فنڈ نہ ہوناعمران صاحب کے دعوئوں کی نفی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں ٹریکٹر اورزرعی آلات بنانے والے یونٹس بند ہونے سے ان کی قیمتیں بڑھ جائیں گی اور ملک کوفوڈ سکیورٹی کے خطرات لا حق ہوں گے ،زراعت متاثر ہونے سے خوراک کی قلت اور قیمتوں دونوں میں اضافہ ہوگا ،ملک میں مہنگائی مزید بڑھے گی جو پہلے ہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دیہات میں مہنگائی شہروں سے زیادہ ہے ،معاشی تباہی نے ہر شعبے کو تباہ کردیا ہے، تاریخی مہنگائی میں ان یونٹس کے بند ہونے مہنگائی میں مزید شدت آئے گی،اس سے2 لاکھ خاندان متاثر ہوں گے جبکہ پہلے ہی 60 لاکھ بیروزگار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب 2 کروڑ لوگ غربت کے جہنم میں گر چکے ہیں،پیداواری یونٹس سمیت دیگر تمام کو فی الفور سیلز ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی یقینی بناکر کے 2 لاکھ خاندانوں کو بیروزگاری، بھوک اور افلاس کا شکار ہونے سے بچایا جائے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…