جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی لانگ مارچ کے شرکاء نے نجی نیوز چینل کا ڈرون کیمرہ پکڑ کر توڑ ڈالا

datetime 5  مارچ‬‮  2022 |

اوکاڑہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں شرکا نے نجی نیوز چینل کا ڈرون کیمرہ پکڑ کر توڑ دیا۔لانگ مارچ اوکاڑہ پہنچا تو کوریج کرنے والے نجی نیوز چینل

کے ڈرون کیمرے کو پارٹی کارکنان نے پکڑ کر لیا،کارکنان نے ڈرون کیمرہ توڑ کر رپورٹر کے حوالے کر دیا، کارکنوں نے کنٹینر کے پاس جانے پر ڈرون کیمرہ پکڑا۔یہ واقعہ اوکاڑہ بائی پاس پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خطاب سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔ گزشتہ روز بلاول بھٹو کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہوئیں تھیں،انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں ٹانکے آئے۔ادھر آصفہ بھٹو نے نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے طبی امداد فراہم کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔آصفہ بھٹو نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 1122 اسٹیشن خانیوال کے طبی عملے، مس زنیرہ اور مسٹر بابر کی جانب سے بروقت طبی امداد فراہم کرنے پر ان کی شکر گزار ہوں، ڈرون لگنے کے بعد فوری طور پر اسپتال پہنچانے کے لیے مقامی پولیس کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…