جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

پشاور دھماکے کے مزید5 زخمی دم توڑ گئے،شہدا کی تعداد 62 ہوگئی

datetime 5  مارچ‬‮  2022 |

پشاور(این این آئی)پشاورکے کوچہ رسالدار دھماکے کے مزید 5 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد شہدا کی تعداد 62 ہوگئی، 25 شہدا کی نماز جنازہ بھی ادا کرلی گئی۔ ایل آر ایچ کے ترجمان کے مطابق اسپتال میں لائے گئے متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، دھماکے کے مزید پانچ زخمی توڑ گئے ہیں اور شہدا کی تعداد 62 تک پہنچ گئی ہے، تاحال 37 زخمی زیر علاج ہیں۔

گزشتہ روز پشاور کے قصہ خوانی بازار میں واقع جامع مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کا مراسلہ سی ٹی ڈی کو ارسال کردیا گیا، مراسلہ ایس ایچ او خان رازق وارث خان کی مدعیت میں ارسال کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ واقعے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ خان رازق کی مدعیت میں درج کیا گیا، اور ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مراسلے تم میں بتایا گیا کہ ایس ایچ او مسجد کی سیکیورٹی چیک کرنے کے بعد ساتھ کی گلی میں پہنچا تو فائرنگ کی آواز سنی، ایس ایچ او واپس مسجد لوٹا تو پولیس والے زخمی تھے اور دھماکا ہو چکا تھا، خودکش حملہ آور نے مسجد میں گھس کر پہلے اندھا دھند فائرنگ کی اور فائرنگ کے بعد خود کش حملہ نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔مراسلے کے متن کے مطابق کہ حملہ آور کالے رنگ کے کپڑوں میں اور پیدل تھا، حملہ اور کے پاس پستول تھا اور اس نے پہلے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا، واقعے کے مقدمے میں قتل اقدام قتل اور دہشت گردی دفعات کے شامل کی گئی ہیں۔ پولیس اسٹیشن خان رازق سے ارسال مراسلے کی بنیاد پر کوچہ رسالدار دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب جانب سانحہ کوچہ رسالدار کے 25 شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، 14 شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ کوہاٹی چوک میں ادا کی گئی اور اجتماعی نماز جنازہ علامہ محسن ہمدانی نے پڑھائی۔

5 افراد کی نماز جنازہ بیرون کوہاٹی گیٹ میں ادا کی گئی، جب کہ کینٹ کے رہائشی دو جانبحق افراد کی نماز جنازہ حسینیہ ہال پشاور میں ادا کی گئی۔ اجتماعی جنازے کی ادائیگی کیلئے شہر بھر سے اہل تشیع نے شرکت کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے معروف قصہ خوانی بازار کوچہ رسالدار میں واقع جامع مسجد میں ایک خودکش

حملہ آور نے مسجد میں داخلے کے دوران ایک پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کردیا، جس پر دوسرے پولیس اہلکار نے مزاحمت کی تو حملہ آور نے اس پر بھی فائرنگ کردی بعدازاں حملہ آور نے مسجد کے اندر داخل ہوکر پہلے فائرنگ کی پھر خود کو دھماکے اسے اڑالیا، جس کے نتیجے میں 56 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…