اسلام آباد( آن لائن )پاکستان میں تیزی سے بڑھتی مہنگائی ، ملکی معاشی صورتحال اور ملک کی سمت پر عدم اطمینان کا اظہار کرنے والوں کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مارچ 2021 میں 32فیصد پاکستانی مہنگائی کو اہم مسئلہ سمجھتے تھے جب کہ اب 44فیصد افراد مہنگائی سے پریشان ہیں۔
سروے کے مطابق86 فیصد پاکستانیوں کو اس سال روزگار چھن جانے کا خدشہ ہے۔ ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرنے والے پاکستانیوں کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد اضافے کے بعد 41 فیصد پر آگئی ہے۔تاہم مستقبل میں معاشی صورتحال کی بہتری پر 49 فیصد مایوس ہیں اور معیشت کے کمزور رہنے کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔