اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان نے یورپین یونین پریس ریلیز پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے یورپی اور دیگر ممالک کے سفارتخانوں کی پریس ریلیز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایسی زبان استعمال کرنا درست نہیں۔ یورپی ممالک کے
سفارتخانوں کو ایسا طریقہ کار اختیار نہیں کرنا چاہئے تھا۔سفارتخانوں کا یہ رویہ ناقابل قبول ہے۔پاکستان نے اپنی تشویش یورپی سفارتخانوں کو بھجوا دی ہے۔دفترخارجہ، سیکرٹری خارجہ نے معاملہ یورپی سفارتخانوں کے ساتھ اٹھایا ہے۔یورپی سفارتخانوں نے تسلیم کیا کہ ایسی پریس ریلیز کا اجراء نہیں کیا جانا چاہئیے تھا۔