اسلام آباد (این این آئی)حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اہم کھلاڑی جہانگرین ترین چھ مارچ کو واپس پہنچیں گے ۔پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سلمان نعیم کے مطابق ان کی جہانگیرترین سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے، وہ تندرست ہیں اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کلیئرآئے ہیں۔سلمان نعیم نے کہا کہ
جہانگیر ترین 6 مارچ کی رات برطانیہ سے پاکستان پہنچ جائیں گے اور جب بھی عدم اعتماد تحریک پیش ہوگی وہ اس میں شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ جہانگیر ترین علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اور گزشتہ دنوں شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا تھاکہ وزیراعظم نے فون کرکے جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی تھی۔