پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

پاک آسٹریلیا سیریز میں سٹیڈیم مکمل بھرنے کی اجازت

datetime 1  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈر اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے میچوں کے دوران گراؤنڈ میں

100 فیصد تماشائیوں کی اجازت دے دی۔منگل کو این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )کو 4 مارچ سے 5 اپریل تک گراؤنڈ میں 100 فیصد تماشائیوں کی اجازت ہے۔این سی او سی کے مطابق 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے مکمل طور پر ویکسین شدہ کو میچز میں شرکت کی اجازت ہے ،12 سال سے کم عمر کے بچے بغیر ویکسی نیشن کے بھی گراؤنڈ میچ دیکھ سکیں گے۔این سی او سی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا پروٹوکول کی سختی سے پابندی کو یقینی بنائیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کو دورہ پاکستان کے دوران تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…