منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

عوام کی بہتری کے لیے وزیراعظم عمران خان  ہفتے کے تمام دن کام کرتے ہیں، اسد عمر

datetime 27  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن ) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے عوام کی بہتری کے لیے ہفتے کے تمام دن کام کرتا ہے۔ ترنول میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عمران خان 18 اگست 2023 تک وزیراعظم ہیں اور تاریخ میں پہلی بار اگلے

وزیراعظم بھی وہی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے اپنی چوری بچانے مارچ کرنے آ رہے ہیں جبکہ عوام ان کے لئے نکلنے کیلئے تیار نہیں ہیں، نواز، زرداری یا ان کی اولادیں علاج کرانے باہر جاتے ہیں، پی ڈی ایم بھی ایک بیماری ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد کو ڈالروں کے بدلے داو پر نہیں لگائیں گے، چین ہو روس یا امریکا پاکستان سب سے بہتر تعلقات چاہتا ہے بلکہ یہی نہیں ہم ساری دنیا سے برابری کی سطح پر بہترین تعلقات چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سالوں سے نیا پاکستان دیکھنے کو ملا، نیا پاکستان اور اس کی قوم کا کوئی بھی شخص کسی کے سامنے سر نہیں جھکائے گا، ماضی کے حکمرانوں نے قوم کو قوم نہیں بنایا تھا۔اسد عمر نے کہا کہ ترنول میں تین بڑے اسپتال جبکہ دیہی علاقوں میں سڑکیں، گلیاں اور شہر میں بڑے منصوبے بنانے جارہے ہیں، میرے حلقے میں آٹھ دیہی یونین کونسلز میں 4 بنیادی صحت مراکز پر کام جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…