بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

اپوزیشن کے7 ارکان تحریک انصاف کیساتھ مل گئے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نےاہم انکشاف کر دیا

datetime 27  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن کے7 ارکان اپنے ساتھ ملانےکا دعویٰ کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نوشہرہ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر اپوزیشن کو کیسے توڑیں گے ؟ سب دیکھ لیں گے، اپوزیشن کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم سوئے نہیں ہیں،

اپوزیشن ہمارے اتحادیوں کو توڑ نہیں سکتی، اپوزیشن کے سات ایم این ایز ہمارےساتھ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن والوں کے رنگ اڑے ہوئے ہیں، ان کا ڈراما فلاپ ہونے والا ہے، ہمارا کوئی ایم این اے کہیں نہیں جا رہا، یہ سب افواہیں ہیں۔پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے نے اپوزیشن پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا جو بھی رکن وزیراعظم کے خلاف ووٹ دے گا وہ نااہل ہوجائے گا، تحریک عدم اعتماد اتنی آسان نہیں، سیاسی مخالفین محض دھوکا دے رہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ جو ممبر پی ٹی آئی اور وزیراعظم کے خلاف ووٹ ڈالے گا وہ نااہل ہو جائے گا، جب ممبر نااہل ہوگا تو یہ اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکیں گے، اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم سوئے ہوئے نہیں، اتنا آسان نہیں کہ ہمارے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے، تحریک عدم اعتماد کا ڈرامہ بنا ہوا ہے اور اپوزیشن سے ڈبل ہم تیار ہیں۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آرہی، صرف لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں، ہم اپنے ممبران کے ساتھ رابطے میں ہیں، اپنی تیاری کی ہے اور ہر چیز کے لئے تیار ہیں، وزیراعظم عمران خان پانچ سال مکمل کرینگے اور ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جو مرضی کرلے، تحریک عدم اعتماد ناکام ہے اور رہے گی، اتحادی جماعتوں کا وزارت سے متعلق کوئی مطالبہ نہیں، اتحادی جماعتوں کے ساتھ وعدے پورے کرینگے، خوشی کی بات ہے جو ایک دوسرے کو گالیاں اور سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں کرتے تھے آج وہ ایک ساتھ ہیں، اپوزیشن کو ڈر ہے کہ ان کے کیسز کھل جائیں گے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے درمیان کوئی فاصلے بڑھے ہیں؟ جس کے جواب میں پرویز خٹک نے کہا کہ جب تک وزیراعظم ہے ادارے ان کے ساتھ ہیں، اپوزیشن نے پھر ہارس ٹریڈنگ کی باتیں شروع کردی ہیں، کسی مخالف ایم این اے یا ایم پی اے کو ساتھ ملانا ہارس ٹریڈنگ ہے، نواز شریف ہارس ٹریڈنگ کی پیداوارہیں اور وہ پھر یہ کوشش کرنا چاہ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…