منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

مہنگائی کا جن بے قابو، شرح میں مزید اضافہ ہو گیا

datetime 26  فروری‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی) فروری کے چوتھے ہفتے میں بیشتر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.51 فیصد بڑھ گئی۔ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 15 اعشاریہ 90 فیصد کی سطح پر آگئی، ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی،

ایک ہفتے کے دوران 20 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 31 روپے 97 پیسے مہنگی ہو گئی، برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 253 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، ٹماٹروں کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 83 پیسے کا اضافہ ہوا، مسٹرڈ آئل کی فی کلو قیمت 11 روپے 92 پیسے بڑھ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے گھی کا ڈھائی کلو ٹن 5 روپے 38 پیسے مہنگا ہوا، 20 کلو آٹے کا تھیلا ایک روپے 21 پیسے مہنگا ہوا، مٹن ،تازہ دودھ،دہی اور چاول بھی مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 11 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، لہسن کی فی کلو 21 روپے52 پیسے سستا ہوا، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 3 روپے 98 پیسے کی کمی ہوئی، پیاز، آلو، گڑ، دال ماش اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ہوئی جبکہ بریڈ، بچوں کے دودھ سمیت 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…