منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ، باہرنکلنے کی کوشش کی تو روسی فوجیوں نے مارا

datetime 26  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف، لاہور (مانیٹرنگ، این این آئی) یوکرین کے شہر سومی میں پھنسے پاکستانی طلبہ بلال احمد، ثنا اللہ اور مصباح اللہ کا کہنا ہے کہ آج تیسرا دن ہے وہ دن میں پانچ پانچ چھ چھ مرتبہ سفارت خانے سے رابطہ کرکے مدد مانگ رہے مگر کوئی رسپانس نہیں مل رہا، بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق طالب علم کا کہنا ہے کہ شہر پر دو دن سے روسی فوجیوں کا قبضہ ہو چکا ہے،

ہمارے پاس کھانے پینے کی اشیا اور پیسے ختم ہو رہے ہیں۔ ہم 15 طلبہ یہاں پھنسے ہوئے ہیں، ایک دوست نے یہاں سے نکلنے کی کوشش کی تو اسے روسی فوجیوں نے مارا اور وہ واپس آ گیا۔ ہم نے یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے مدد کے لیے فون کیا تو اہلکار نے پوچھا ’سومی کہاں ہے‘ ہم تو دنگ رہ گئے کہ کیا آپ واقعی سفارتخانے میں کام کرتے ہیں۔ پاکستانی طلبا کا ایک گروہ یوکرین کے ایسے شہر میں پھنس چکا ہے جہاں روس کی فوج قبضہ کر چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کے تیسرے دن پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر صوابی سے تعلق رکھنے والے ثنا اللہ اور ان کے 14 پاکستانی ساتھی روسی سرحد سے چالیس سے پچاس کلومیٹر پر واقع سومی شہر میں پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ سب افراد سومی سٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔ ان طلبا نے مدد کے لیے یوکرین میں واقع پاکستانی سفارتخانے فون کیا تو انھیں کہا گیا کہ وہ لییو یا ترنوپل شہر پہنچیں (یہ دونوں شہر سومی سے بالترتیب 900 اور 800 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہیں)۔دریں اثناء یوکرین میں پاکستانی سفیر نویل کھوکھر نے کہاہے کہ یوکرین میں 3000 پاکستانی طلبہ تھے جن میں سے اکثریت کو نکالا جاچکا ہے اور اس وقت یوکرین میں 5 یا 600 طلبہ رہ گئے ہیں جب کہ 50 تا 60 طلبہ کو دو سے تین گروپس کو پولینڈ روانہ کردیاگیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے بتایاکہ ٹرنوپل میں ہمارے پاس 35 طلبہ ہیں جنہیں پولینڈ بھجوایاگیا، مشکلات کے باوجود اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ یوکرین میں فضائی راستے بند ہیں اور شہروں میں گولیاں چل رہی ہیں، بینک نظام ٹھپ، ایندھن کی فراہمی اور ٹرانسپورٹ سسٹم بند ہے۔ دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے یوکرین میں پھنسے طلبہ کو واپس لانے کے لیے پروازیں ترتیب دے دیں،

پروازیں ممکنہ طور پر پولینڈ کے دارالحکومت وارسا پہنچیں گی۔پی آئی اے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یوکرین میں پھنسے طلبا کو واپس لانے کے لیے پروازیں ترتیب دے لی گئی ہیں۔ اتوار کو پہلی 2 پروازیں پاکستانی طلبہ کو لینے پولینڈ روانہ ہوں گی، پولینڈ سے طلبہ کو بحفاظت ان کے آبائی شہروں تک پہنچایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یوکرین پولینڈ سرحد کے قریب شہروں

خصوصاً لبلن ایئرپورٹ پر انتظامات ناکافی ہیں، پروازیں ممکنہ طور پر پولینڈ کے دارالحکومت وارسا پہنچیں گی۔دوسری جانب پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل (ر)ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے خصوصی پروازوں کے لیے بوئنگ 777 طیارے آپریٹ کرے گا۔2 ہزار سے زائد طلبہ اور ہم وطنوں کو پاکستان پہنچانے کے لیے خصوصی آپریشن کے لیے تیار ہیں، پی آئی اے یوکرین میں پاکستانی سفیر سے مسلسل رابطے میں ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…